تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھ گئیں، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 78 ہزار سے اوپر پہنچ گیا

سونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھ گئیں، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 78 ہزار سے اوپر پہنچ گیا

کراچی( کامرس ڈیسک) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج منگل کو قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 560 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور نئی قیمت 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے ہوگئی۔اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونا 2 ہزار 401 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے تک پہنچ گیا۔چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 73 ڈالر کی سطح پر پہنچی، جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 260 روپے بڑھ کر 7 ہزار 784 روپے اور فی 10 گرام 223 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 673 روپے ہو گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔