تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکومتی کوششیں تیز

خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکومتی کوششیں تیز

پشاور ( کامرس ڈیسک) خیبرپختونخوا میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور صوبائی حکومت کے درمیان تعاون اور رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔اس سلسلے میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے میں موجود کاروباری اور سرمایہ کاری کے امکانات، خصوصی اقتصادی زونز کی استعداد بڑھانے اور انہیں مزید مؤثر بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفد کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت جاری ضابطہ جاتی اصلاحات اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔حکام کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل صوبائی حکومتوں کے تعاون سے سرمایہ کاروں کو ایک ہی مقام پر تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ کاروباری رکاوٹیں دور کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔