تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

حکومت نے پی ٹی آر اے ترمیمی بل 2026 سینیٹ سے واپس لے لیا

حکومت نے پی ٹی آر اے ترمیمی بل 2026 سینیٹ سے واپس لے لیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن تنظیم نو ترمیمی بل 2026 سینیٹ سے واپس لے لیا۔ بل واپس لینے کی تحریک وزیر مملکت طلال چوہدری نے سینیٹ اجلاس میں پیش کی۔وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کے مطابق پی ٹی آر اے بل کی 90 روزہ قانونی مدت ختم ہونے کے قریب تھی، جس کے باعث حکومت نے بل واپس لینے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بل واپس نہ لیا جاتا تو معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جاسکتا تھا، تاہم اس وقت مشترکہ اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں تھا۔شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ حکومت تمام ضروری اور بنیادی نکات شامل کرکے جلد نیا اور جامع پی ٹی آر اے بل پیش کرے گی تاکہ قانونی عمل مؤثر اور بلا تاخیر مکمل کیا جاسکے۔