تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

حافظ نعیم الرحمان کا امریکا ایران معاہدے پر ردعمل، معائدہ ایران کی کامیابی قرار دیدیا

حافظ نعیم الرحمان کا امریکا ایران معاہدے پر ردعمل، معائدہ ایران کی کامیابی قرار دیدیا

لاہور (پاکستان خبر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ایران کی کامیابی اور اسرائیل امریکا اتحاد کی ناکامی قرار دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کی مزاحمت نے ثابت کیا ہے کہ سامراجی قوتیں اپنے مقاصد صرف اسی وقت حاصل کرتی ہیں جب ان کے سامنے مزاحمت نہ ہو، جبکہ استقامت اور ثابت قدمی سے کی گئی جدوجہد بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ پیش رفت کے بعد خطے میں نئے سفارتی اور دفاعی امکانات پیدا ہوئے ہیں جن سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کو مزید وسعت دی جائے اور اس میں ایران اور ترکیہ کو بھی شامل کیا جائے تاکہ خطے میں مشترکہ سلامتی اور استحکام کو فروغ مل سکے۔انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری طور پر عملی پیش رفت کی جائے اور اسے جلد مکمل کیا جائے۔امیر جماعت اسلامی نے ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اقتصادی تعاون میں اضافہ خطے کے عوام کے مفاد میں ہوگا۔