لاہور( شو بز ڈیسک)اداکارہ حریم فاروق اپنی نئی پنجابی فلم ’مینگو جٹ‘ کی تشہیر کے لیے اداکار فیصل قریشی کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی پہنچیں، جہاں ان کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔حریم فاروق نے پیلے رنگ کی ڈھیلی شرٹ کے ساتھ ڈینم پینٹ پہن رکھی تھی، تاہم بعض صارفین نے ان کے لباس کو یونیورسٹی جیسے تعلیمی ماحول کے لیے ناموزوں قرار دیا۔کچھ افراد نے اداکارہ کے لباس کے انداز اور فٹنگ پر طنزیہ تبصرے کیے، جبکہ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو مختلف مقامات کی نوعیت اور ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے لباس کا انتخاب کرنا چاہیے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر کیے گئے بعض تبصروں میں حریم فاروق کی جسمانی ساخت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جنہیں محض لباس پر تنقید کے بجائے باڈی شیمنگ قرار دیا جارہا ہے۔