تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

لبنان میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر شہید

لبنان میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر شہید

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم شہید ہو گئے۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق حملے میں سات افراد جاں بحق ہوئے جبکہ تین گاڑیاں تین میزائلوں سے نشانہ بنائی گئیں جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔یوسف اسماعیل ہاشم حزب اللہ میں ایک تجربہ کار کمانڈر تھے اور خصوصی کمیٹیوں کے رکن بھی تھے۔ انہیں 2024 میں علی کرکی کے اسرائیلی حملے کے بعد اہم عہدے پر فائز کیا گیا تھا۔لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہاشم عراق میں حزب اللہ کے عسکری امور کے انچارج بھی رہ چکے تھے اور حملے کے وقت ایک خیمے میں میٹنگ میں موجود تھے۔حزب اللہ نے بتایا کہ حملے میں یوسف ہاشم کے علاوہ اس کے ایک اور رکن محمد باقر نابلسی بھی بیروت کے علاقے جناح میں جاں بحق ہوگئے۔ یوسف ہاشم حزب اللہ کے اعلیٰ ترین عہدے دار تھے اور اس جنگ کے آغاز سے ہی انہیں نشانہ بنایا جا رہا تھا۔