تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

خطے میں کشیدگی پر اعلیٰ سطحی رابطہ، امیر قطر اور ٹرمپ کی اہم گفتگو

خطے میں کشیدگی پر اعلیٰ سطحی رابطہ، امیر قطر اور ٹرمپ کی اہم گفتگو

دوحہ( مانیٹرنگ ڈیسک) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سمندری سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امیری دیوان کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر تازہ صورتحال پر گفتگو کی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔گفتگو کے دوران بین الاقوامی سمندری سلامتی، توانائی کی منڈیوں کے استحکام اور عالمی ترسیلی نظام کے تسلسل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا، جبکہ آبنائے ہرمز میں جاری صورتحال بھی زیر غور آئی۔امیر قطر نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے عالمی سطح پر سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔