تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، کاروبار عارضی طور پر معطل

سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، کاروبار عارضی طور پر معطل

کراچی ( کامرس ڈیسک) پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے معاشی اثرات فوری طور پر سامنے آ گئے، جس سے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔بدھ کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بارہ ہزار نو سو بیس پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کے ایس ای سو انڈیکس ایک لاکھ چونسٹھ ہزار پانچ سو چورانوے پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔پی ایس ایکس انتظامیہ کے مطابق غیر معمولی تیزی کے باعث کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای تیس انڈیکس میں پانچ فیصد سے زائد اضافے کے باعث صبح نو بج کر سینتیس منٹ پر ٹریڈنگ روک دی گئی، جسے بعد ازاں دس بج کر بیالیس منٹ پر بحال کیا گیا۔کاروبار کی بحالی کے بعد بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور انڈیکس بارہ ہزار سات سو تیس پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ چونسٹھ ہزار چار سو چار پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔