تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے

حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے

حیدرآباد( سپورٹس ڈیسک)تاریخی نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کو 20 سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کردیا گیا، اس حوالے سے میونسپل کارپوریشن اور پی سی بی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔اسٹیڈیم کا انتظام پی سی بی کے سپرد کرنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی، جس میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیر احمد سید اور حیدرآباد کے میئر کاشف شورو نے شرکت کی۔اس موقع پر پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا کہ نیاز اسٹیڈیم آئندہ 20 برس تک بورڈ کے زیر انتظام رہے گا اور معاہدے کے تحت اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی گنجائش میں اضافہ کرنے کے ساتھ کھلاڑیوں اور شائقین کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے علاقائی کرکٹ اکیڈمی کو بھی فعال کیا جائے گا۔نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کو تاریخی اعتبار سے بھی نمایاں مقام حاصل ہے۔ لیجنڈری جاوید میانداد نے اسی میدان میں 288 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔اس کے علاوہ برصغیر میں منعقد ہونے والے پہلے آئی سی سی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ کی میزبانی کا اعزاز بھی نیاز اسٹیڈیم کو حاصل ہے، جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ کھیلا گیا تھا۔