تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آئی ایم ایف پاکستان کو 14 ماہ میں مزید 3.6 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا

آئی ایم ایف پاکستان کو 14 ماہ میں مزید 3.6 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا

اسلام آباد ( سپورٹس ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) آئندہ 14 ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف کے جاری ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (ای ایف ایف) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (آر ایس ایف) پروگرامز کی مجموعی مالیت 8 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے، جس میں سے پاکستان کو اب تک 4 ارب 80 کروڑ ڈالر جاری کیے جا چکے ہیں۔دستاویزات کے مطابق آئندہ 14 ماہ کے دوران ان پروگرامز کے تحت پاکستان کو مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ دونوں پروگرامز کا اگلا اقتصادی جائزہ ستمبر میں متوقع ہے، جس کے لیے آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ بھی کر سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی جائزے کے دوران مالیاتی نظم و ضبط، بجٹ خسارے میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات سمیت مختلف اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔آئی ایم ایف نے پروگرام کی کامیابی کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے میں کمی، سرکاری اداروں کی نجکاری، قرضوں کو پائیدار سطح پر لانے اور مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات کو اہم شرائط قرار دیا ہے۔دستاویزات کے مطابق پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی، سیلاب اور خشک سالی جیسے خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی اصلاحاتی اقدامات کرنا ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2027 تک ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 7 ارب ڈالر جبکہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آر ایس ایف پروگرام کے تحت 1 ارب 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔