تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مئی 2026 میں مہنگائی 11.7 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

مئی 2026 میں مہنگائی 11.7 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2026 میں ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 11.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو اپریل 2026 میں 10.9 فیصد جبکہ مئی 2025 میں صرف 3.5 فیصد تھی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.7 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 11.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ نان فوڈ اور نان انرجی عمومی مہنگائی کی شرح 9.8 فیصد رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیاد پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 37 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ ہاؤسنگ، پانی، بجلی، گیس اور ایندھن کی قیمتوں میں 17 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق خوراک کی اشیاء مجموعی طور پر 8 فیصد مہنگی ہوئیں۔ تعلیم کے اخراجات میں 8.37 فیصد اور صحت کی سہولیات میں 7.54 فیصد اضافہ ہوا۔ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں کے اخراجات میں بھی 5.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کپڑے اور جوتوں کی قیمتوں میں 8.77 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ آٹا 11.21 فیصد اور گندم کی قیمت 7.78 فیصد تک بڑھ گئی۔ آلو، بیکری مصنوعات، گوشت اور خشک دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔دودھ، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جبکہ جوتوں کی قیمتوں میں 29 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پوسٹل سروسز 9 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق موٹر فیول کی قیمت ایک ماہ میں 7.62 فیصد تک بڑھ گئی، جبکہ ٹرانسپورٹ سروسز 3.70 فیصد اور مزدور کی اجرت 3.64 فیصد تک بڑھی ہے۔