تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

Investor Confidence Rises in Pakistan, Foreign Profits Reach $1.73 Billion

Investor Confidence Rises in Pakistan, Foreign Profits Reach $1.73 Billion

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔مالی سال 2026 کے پہلے 8 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے منافع اور ڈیویڈنڈز 1.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جو گزشتہ سال کی نسبت 10.52 فیصد زیادہ ہیں۔فروری 2026 میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے 48.7 ملین ڈالر کی ادائیگیاں ریکارڈ کی گئیں، جو ملکی کاروباری سرگرمیوں کے مستحکم ہونے کی عکاسی کرتی ہیں۔ شعبہ وار ادائیگیاں کچھ یوں رہی ہیں: پاور 421.85 ملین ڈالر، مالیاتی شعبہ 374.09 ملین ڈالر، فوڈ 142.42 ملین ڈالر، کمیونیکیشن 132.3 ملین ڈالر اور ٹرانسپورٹ 91.29 ملین ڈالر۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق انڈیپینڈنٹ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ دو سال پہلے تقریباً 60 فیصد سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کو موزوں سمجھتے تھے، جو اب بڑھ کر 75 فیصد ہو گئے ہیں۔سرمایہ کاروں کے مطابق ملکی استحکام، بہتر حکومتی مشینری اور محفوظ سیکیورٹی ماحول سرمایہ کاری کے لیے سازگار عوامل ہیں۔