تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے شرائط مرتب کرنا شروع کردیں

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے شرائط مرتب کرنا شروع کردیں

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے اپنی شرائط مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی کے مطابق ثالث ممالک نے تہران سے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے مطالبات واضح کرنے کو کہا ہے، جن میں خطے میں جاری جنگ اور فوجی کشیدگی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔محسن رضائی نے بتایا کہ ایران اور عمان تجارتی جہازوں کے لیے ایک عارضی بحری راستے پر بھی متفق ہوگئے ہیں، جس کا کچھ حصہ عمانی سمندری حدود اور باقی ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔ اس راستے میں ایک مخصوص مرکزی گزرگاہ مقرر کی جائے گی۔ان کے مطابق تجارتی جہازوں کو اس راستے سے گزرنے کی اجازت ایران کی شرائط منظور ہونے کے بعد دی جاسکتی ہے، جس سے آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیوں کی مرحلہ وار بحالی ممکن ہوگی۔ایران کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق کسی بھی معاہدے میں اس کے قومی مفادات اور خودمختاری کو ملحوظ رکھا جانا ضروری ہے۔