تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران کا امریکی فوجی اہداف پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

ایران کا امریکی فوجی اہداف پر ڈرون حملوں کا دعویٰ

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فضائی کارروائیوں کے بعد ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بحرین اور کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ایرانی فوج کے مطابق بحرین کے سخیر فوجی اڈے پر موجود امریکی ہیلی کاپٹروں اور جاسوسی طیاروں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ایران کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔دوسری جانب روسی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کویت میں بھی ایرانی ڈرون حملوں کے دوران امریکی میزائل دفاعی نظام کی ایک بیٹری کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔علاقائی صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث خطے میں فوجی تنصیبات اور اہم مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔