تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران کا کویت اور اردن میں امریکی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ

ایران کا کویت اور اردن میں امریکی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے کویت اور اردن میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ کارروائیاں امریکا کی جانب سے ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے جواب میں کی گئیں۔ اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے بیان میں کہا کہ عسکری کارروائی "نصر 2" کے آٹھویں مرحلے کے دوران کویت میں واقع علی السالم ایئر بیس پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملہ کیا گیا۔بیان کے مطابق حملے میں امریکی فوج کے زیر استعمال سی-ریم ریڈار سسٹم اور امریکی اہلکاروں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔آئی آر جی سی نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے کویت کی سرزمین استعمال کی، جبکہ کویتی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملک سے امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کریں۔دوسری جانب ایرانی فوج نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر خودکش ڈرون حملے کیے، جن میں امریکی فوج کے مواصلاتی نظام اور ایندھن ذخیرہ کرنے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں امریکا کے حالیہ فضائی حملوں کا جواب ہیں۔تاحال امریکا، کویت یا اردن کی جانب سے ان ایرانی دعوؤں کی نہ تو باضابطہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے، جبکہ حملوں کے نتیجے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں بھی کوئی آزادانہ تصدیق دستیاب نہیں ہے۔