تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے اہم حلقہ بندی دستاویزات فوری طلب کر لیں

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے اہم حلقہ بندی دستاویزات فوری طلب کر لیں

اسلام آباد (پاکستان خبر) بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں سے متعلق اہم دستاویزات فوری طور پر طلب کر لی ہیں۔الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ ٹاؤن کارپوریشنز کی حدود سے متعلق نوٹیفکیشن تین دن کے اندر جمع کرایا جائے۔ اس کے ساتھ ہر ٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسلز کی تعداد کا نوٹیفکیشن بھی فوری فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔مزید برآں، مردم شماری کے مطابق چارجز، سرکلز اور بلاکس پر مشتمل ٹاؤن کارپوریشنز کے تصدیق شدہ نقشے بھی طلب کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق 13 مئی کے اجلاس میں اسلام آباد انتظامیہ کو 10 روز کی مہلت دی گئی تھی، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔ اسی وجہ سے حلقہ بندیوں کا عمل تاخیر کا شکار ہے۔کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کی پیش رفت کا انحصار ان دستاویزات کی فوری فراہمی پر ہے، جبکہ متعلقہ قانون سازی اور قواعد میں ترامیم پر بھی جلد پیش رفت کی ہدایت کی گئی ہے۔