تازہ ترین
حکومت اور پی ٹی آئی میں خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بات ہوئی تو کھل کر ہوگی: شوکت یوسفزئی خیبر پختونخوا میں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک آئل ریفائنریز کے منافع میں 1100 فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ حافظ نعیم محمود اچکزئی کے دہرے معیار پر پی ٹی آئی ارکان کے سوالات پیوٹن کا تہران سے وعدے پورے کرنے کا اعلان، روس ایران تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد ایران پر حملے کا عندیہ، خلیجی ممالک کو خبردار کردیا جنگ بندی کی نئی کوشش، قطر نے ایران کو مجوزہ معاہدے کا مسودہ دے دیا امریکا کی معاہدہ شکنی نئی بات نہیں، وعدے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: بقائی تعمیراتی شعبے میں بڑی اصلاحات، نئے اداروں کے قیام پر غور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز سونا 3,500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی پاکستان میں لیتھیم کی تلاش اور بیٹری سازی میں سرمایہ کاری کے امکانات انسٹاگرام پر 90 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش گوگل ڈیپ مائنڈ کا جینی 4 متعارف، آواز کے ساتھ ورچوئل دنیائیں تخلیق کرنے والا اے آئی ماڈل آرگینک سولر سیلز کی کارکردگی اور پائیداری بڑھانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
پاکستان خبر

غزہ میں اسرائیلی بمباری: 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ میں اسرائیلی بمباری: 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ کے شمالی علاقے اور نصیرت کیمپ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیل نے وسطی غزہ میں نصیرت کیمپ کے مرکز پر پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور دو زخمی ہوئے۔ چند گھنٹوں بعد شمالی غزہ میں ایک اور فضائی کارروائی کی گئی، جس میں مزید فلسطینی شہید ہوئے۔وزارت صحت اور پولیس کے ذرائع کے مطابق نصیرت کیمپ میں شہید ہونے والے افراد پولیس فورس کے اہلکار تھے۔ شمالی غزہ کے قریبی علاقے شیخ رادوان میں کی گئی کارروائی میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور ایک شخص کی شناخت الفتح کے رہنما کے طور پر ہوئی۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 680 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں ان کے 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی کارروائیاں جاری ہیں اور غزہ میں انسانی نقصان بڑھتا جا رہا ہے۔