تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ

بیروت ( کامرس ڈیسک) جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان پر ایک بار پھر ڈرون حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان میں زیفتا کفروہ سڑک پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی افراد زخمی ہوئے۔یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل اور لبنان کی حکومتوں نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکام کی ثالثی سے ہونے والے مذاکرات کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اس وقت یہ واضح نہیں کہ حزب اللہ اسرائیلی مطالبے کے مطابق دریائے لیتانی کے جنوب سے اپنی فورسز کے انخلا پر آمادہ ہوگی یا نہیں۔دوسری جانب اسرائیل کے سخت گیر قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر نے امریکا کی ثالثی میں ہونے والے اس معاہدے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ایک سنگین غلطی اور غیر حقیقی منصوبہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ وزیر اعظم کو غلط فیصلوں کی طرف لے جا رہا ہے۔قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ لبنان اور اسرائیل نے واشنگٹن میں مذاکرات کے دوران جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد جاری لڑائی کا خاتمہ ہے۔بیان کے مطابق فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ جنگ بندی اس شرط پر نافذ ہوگی کہ حزب اللہ مکمل طور پر فائرنگ بند کرے گی اور جنوبی لیتانی سیکٹر سے اپنے تمام جنگجوؤں کا انخلا یقینی بنائے گی۔