تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ، ایک اور فلسطینی شہری شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ، ایک اور فلسطینی شہری شہید

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق بیت لحم کے جنوب میں فائرنگ سے 31 سالہ امجد جواد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق الخلیل شہر سے تھا۔واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فلسطینی شہریوں کی آمد و رفت محدود کر دی، جبکہ واقعے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں۔مقامی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں، چھاپوں اور گرفتاریوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔اس سے چند گھنٹے قبل بھی ایک الگ واقعے میں 26 سالہ فلسطینی نوجوان عماد ہارون کو مقبوضہ بیت المقدس کے قریب شہید کر دیا گیا تھا۔