تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

کراچی میں فاسٹ ٹریک پروجیکٹس اینڈ لاجسٹکس کو کسٹمز پورٹ کا درجہ دے دیا گیا

کراچی میں فاسٹ ٹریک پروجیکٹس اینڈ لاجسٹکس کو کسٹمز پورٹ کا درجہ دے دیا گیا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت نے کراچی میں واقع فاسٹ ٹریک پروجیکٹس اینڈ لاجسٹکس کو پانچ سال کے لیے کسٹمز پورٹ قرار دے دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جاری کر دیا۔ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ کسٹمز ایکٹ 1969 کی متعلقہ شقوں کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے 13 نومبر 2020 کا سابقہ ایس آر او منسوخ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں واقع میسرز فاسٹ ٹریک پروجیکٹس اینڈ لاجسٹکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو کسٹمز پورٹ کا درجہ دیا گیا ہے، جو تقریباً 10 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے۔یہ کسٹمز پورٹ نارتھ ویسٹرن انڈسٹریل زون (این ڈبلیو آئی زیڈ)، آف پورٹ قاسم مین روڈ، کراچی میں واقع مختلف پلاٹس پر مشتمل ہے۔ایف بی آر کے مطابق اس کسٹمز پورٹ کو درآمدی اور برآمدی سامان سمیت مخصوص اشیا کی کسٹمز کلیئرنس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں کسٹمز پورٹ کی حدود بھی واضح کر دی گئی ہیں، جن میں شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کی جانب موجود سڑکیں اور متعلقہ پلاٹس شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ جاری ہونے کی تاریخ سے پانچ سال تک مؤثر رہے گا۔