تازہ ترین
حکومت اور پی ٹی آئی میں خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بات ہوئی تو کھل کر ہوگی: شوکت یوسفزئی خیبر پختونخوا میں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک آئل ریفائنریز کے منافع میں 1100 فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ حافظ نعیم محمود اچکزئی کے دہرے معیار پر پی ٹی آئی ارکان کے سوالات پیوٹن کا تہران سے وعدے پورے کرنے کا اعلان، روس ایران تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد ایران پر حملے کا عندیہ، خلیجی ممالک کو خبردار کردیا جنگ بندی کی نئی کوشش، قطر نے ایران کو مجوزہ معاہدے کا مسودہ دے دیا امریکا کی معاہدہ شکنی نئی بات نہیں، وعدے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: بقائی تعمیراتی شعبے میں بڑی اصلاحات، نئے اداروں کے قیام پر غور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز سونا 3,500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی پاکستان میں لیتھیم کی تلاش اور بیٹری سازی میں سرمایہ کاری کے امکانات انسٹاگرام پر 90 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش گوگل ڈیپ مائنڈ کا جینی 4 متعارف، آواز کے ساتھ ورچوئل دنیائیں تخلیق کرنے والا اے آئی ماڈل آرگینک سولر سیلز کی کارکردگی اور پائیداری بڑھانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
پاکستان خبر

شاہ رخ خان کی سالگرہ پر مداحوں سے ملاقات منسوخ، وجہ سامنے آگئی

شاہ رخ خان کی سالگرہ پر مداحوں سے ملاقات منسوخ، وجہ سامنے آگئی

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنی 61ویں سالگرہ کے موقع پر اس سال مداحوں سے روایتی انداز میں ملاقات نہیں کرسکیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے باعث 2 نومبر کو ممبئی میں سالگرہ کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق وہ سالگرہ کے روز لندن میں موجود ہوں گے، جہاں فلم ’کنگ‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ شیڈول ہے۔واضح رہے کہ ہر سال 2 نومبر کو شاہ رخ خان کے مداح بڑی تعداد میں ممبئی میں ان کی رہائش گاہ ’منت‘ کے باہر جمع ہوتے ہیں تاکہ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔گزشتہ 2 برسوں کے دوران اداکار نے بالکنی سے مداحوں کو جھلک دکھانے کے بجائے ممبئی میں ان کے لیے خصوصی ملاقاتوں کا اہتمام کیا تھا، جہاں مداحوں کو ان سے گفتگو کرنے، سوالات پوچھنے اور وقت گزارنے کا موقع ملا۔رپورٹ کے مطابق اس سال بھی مداحوں سے ملاقات کی بڑی تقریب منعقد کرنے پر غور کیا گیا، تاہم مناسب بڑے مقام کا انتظام نہ ہونے اور فلم کی شوٹنگ کے مصروف شیڈول کے باعث منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا۔تاہم مداحوں کے لیے امید کی خبر یہ ہے کہ شاہ رخ خان کی ٹیم فلم ’کنگ‘ کی ریلیز سے قبل ان کے ساتھ ایک بڑی ملاقات منعقد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے تاریخ، مقام اور دیگر تفصیلات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔