تازہ ترین
حکومت اور پی ٹی آئی میں خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بات ہوئی تو کھل کر ہوگی: شوکت یوسفزئی خیبر پختونخوا میں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک آئل ریفائنریز کے منافع میں 1100 فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ حافظ نعیم محمود اچکزئی کے دہرے معیار پر پی ٹی آئی ارکان کے سوالات پیوٹن کا تہران سے وعدے پورے کرنے کا اعلان، روس ایران تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد ایران پر حملے کا عندیہ، خلیجی ممالک کو خبردار کردیا جنگ بندی کی نئی کوشش، قطر نے ایران کو مجوزہ معاہدے کا مسودہ دے دیا امریکا کی معاہدہ شکنی نئی بات نہیں، وعدے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: بقائی تعمیراتی شعبے میں بڑی اصلاحات، نئے اداروں کے قیام پر غور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز سونا 3,500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی پاکستان میں لیتھیم کی تلاش اور بیٹری سازی میں سرمایہ کاری کے امکانات انسٹاگرام پر 90 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش گوگل ڈیپ مائنڈ کا جینی 4 متعارف، آواز کے ساتھ ورچوئل دنیائیں تخلیق کرنے والا اے آئی ماڈل آرگینک سولر سیلز کی کارکردگی اور پائیداری بڑھانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
پاکستان خبر

3 بار ایشین پیرا گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج یادیو گھر میں مردہ پائے گئے

3 بار ایشین پیرا گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج یادیو گھر میں مردہ پائے گئے

 لاہور( سپورٹس ڈیسک)بھارت کے 42 سالہ پیرا ایتھلیٹ نیرج یادیو منگل کو نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر ان کی موت کو خودکشی کا واقعہ قرار دیا گیا ہے، تاہم موت کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔بھارتی پیرا ایتھلیٹکس کے کوچ ایس ستیہ نارائن نے نیرج یادیو کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس خبر پر صدمے میں ہیں۔اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے نیرج یادیو 7 سال کی عمر میں پولیو کے باعث جسمانی معذوری کا شکار ہوگئے تھے۔ وہ پیرا ایتھلیٹکس کی ایف 55 کیٹیگری میں نیزہ پھینکنے اور ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں حصہ لیتے تھے۔نیرج یادیو نے 2018ء میں جکارتہ اور 2022ء میں ہانگژو ایشین پیرا گیمز میں نیزہ پھینکنے کے مقابلوں میں سونے کے تمغے جیتے، جبکہ ہانگژو میں ڈسکس تھرو میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا۔وہ 2005ء سے 2012ء تک وہیل چیئر ٹینس سے وابستہ رہے، جس کے بعد پیرا ایتھلیٹکس میں حصہ لینا شروع کیا۔