تازہ ترین
حکومت اور پی ٹی آئی میں خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، بات ہوئی تو کھل کر ہوگی: شوکت یوسفزئی خیبر پختونخوا میں کسی کو بے گھر نہیں کیا جائے گا، پرویز خٹک آئل ریفائنریز کے منافع میں 1100 فیصد اضافہ کیسے ہوا؟ حافظ نعیم محمود اچکزئی کے دہرے معیار پر پی ٹی آئی ارکان کے سوالات پیوٹن کا تہران سے وعدے پورے کرنے کا اعلان، روس ایران تجارت میں 10.4 فیصد اضافہ ٹرمپ کا انتخابات کے بعد ایران پر حملے کا عندیہ، خلیجی ممالک کو خبردار کردیا جنگ بندی کی نئی کوشش، قطر نے ایران کو مجوزہ معاہدے کا مسودہ دے دیا امریکا کی معاہدہ شکنی نئی بات نہیں، وعدے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے: بقائی تعمیراتی شعبے میں بڑی اصلاحات، نئے اداروں کے قیام پر غور عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز سونا 3,500 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگئی پاکستان میں لیتھیم کی تلاش اور بیٹری سازی میں سرمایہ کاری کے امکانات انسٹاگرام پر 90 منٹ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش مائیکروسافٹ کی 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی کی پیشکش گوگل ڈیپ مائنڈ کا جینی 4 متعارف، آواز کے ساتھ ورچوئل دنیائیں تخلیق کرنے والا اے آئی ماڈل آرگینک سولر سیلز کی کارکردگی اور پائیداری بڑھانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی تیار
پاکستان خبر

مشہور بھارتی کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ کے خالق بی پی سنگھ 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

مشہور بھارتی کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ کے خالق بی پی سنگھ 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ممبئی( شو بز ڈیسک)بھارت کے مشہور کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ کے خالق، پروڈیوسر اور ہدایت کار برجیندر پال سنگھ المعروف بی پی سنگھ 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی پی سنگھ منگل کی صبح دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔ان کے انتقال کی تصدیق فلم ساز اشوک پنڈت نے کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ بی پی سنگھ ایک شاندار فلم ساز تھے، جنہوں نے اپنے کرائم شوز ’سی آئی ڈی‘ اور ’آہٹ‘ کے ذریعے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ ان کا کام آنے والی نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔بی پی سنگھ کی اچانک موت پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔