ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری سنا دی۔دونوں نے ایک خوبصورت تصویر کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ جلد دوسری مرتبہ والدین بننے والے ہیں۔ جوڑے نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بار پھر زندگی کے سب سے بڑے تحفے سے نوازے جانے پر بے حد خوش ہیں۔کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں جولائی 2025ء میں پہلی بیٹی سَرایاہ کی پیدائش ہوئی تھی۔دونوں کی شادی 7 فروری 2023ء کو بھارتی شہر جیسلمیر میں ہوئی تھی۔کیارا اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں اور دونوں کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب جوڑیوں میں ہوتا ہے۔دونوں نے 2021ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’شیر شاہ‘ میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی، جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔