تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

لبنان میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، ایک ملین سے زائد افراد بے گھر

لبنان میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، ایک ملین سے زائد افراد بے گھر

بیروت ( مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی امدادی تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں انسانی بحران تیزی سے سنگین صورتحال اختیار کر رہا ہے، جس کی بڑی وجہ ایک اور جنگ بندی کا ناکام ہونا بتایا جا رہا ہے۔تنظیم کے لبنان میں کنٹری ڈائریکٹر رک بارٹولڈس نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیمیں آغاز سے ہی متاثرہ افراد کو ہنگامی امداد فراہم کر رہی ہیں، تاہم ضروریات مسلسل بڑھ رہی ہیں اور صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لبنان میں ایک ملین سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ جائزہ رپورٹس کے مطابق تقریباً چورانوے فیصد متاثرین اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔رک بارٹولڈس کے مطابق کئی خاندان اپنی جمع پونجی بھی ختم کر چکے ہیں اور اب یہ تک معلوم کر رہے ہیں کہ ان کے گھر اور بعض صورتوں میں پورے دیہات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بحران سے نکلنے کے لیے فوری اور پائیدار جنگ بندی ناگزیر ہے، ورنہ انسانی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔