تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

مارک ووڈ نے 36 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دی

مارک ووڈ نے 36 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ نے مسلسل انجریز کے بعد 36 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔مارک ووڈ نے تینوں فارمیٹس میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 146 میچز میں 253 وکٹیں حاصل کیں، جن میں 38 ٹیسٹ میچز کی 119 وکٹیں شامل ہیں۔ انہوں نے 2015 میں انگلینڈ کی جانب سے کھیلنا شروع کیا اور اسی سال ایشز سیریز جیتنے والی ٹیم کا حصہ بنے۔وہ 2019 کے ایک روزہ ورلڈ کپ اور 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح انگلش ٹیموں میں بھی شامل رہے۔ 2019 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے 18 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 2021-22 کی ایشز سیریز میں 17 وکٹیں لیں۔2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے دوران گھٹنے کی انجری کے باعث انہیں سرجری کرانا پڑی، جبکہ گزشتہ ایشز کے پہلے ٹیسٹ میں واپسی کے بعد دوبارہ زخمی ہوگئے۔مارک ووڈ کا کہنا ہے کہ مسلسل انجریز نے انہیں ذہنی طور پر تھکا دیا تھا اور اب انہیں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہی مناسب وقت محسوس ہوا۔وہ ڈرہم کیلئے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور دیگر فرنچائز لیگز میں کھیلنے کے ساتھ نشریاتی اور کوچنگ کے شعبوں سے بھی وابستہ رہیں گے۔