سڈنی( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز مارنوس لبوشین کو نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ سے خارج کردیا گیا ہے۔آسٹریلوی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے ان کی ٹیم سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبوشین نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ مقابلوں کے لیے انتخاب کی فہرست میں شامل نہیں ہوں گے۔جارج بیلی کے مطابق بلے باز کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے مناسب وقت اور مواقع فراہم کیے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ مارنوس لبوشین 2023 کی ایشیز سیریز کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری اسکور نہیں کرسکے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 17 دسمبر سے ہوگا، جس کی میزبانی آسٹریلوی ٹیم کرے گی۔
مارنوس لبوشین نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر، سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ
واپس خبروں پر
Category:
کھیل