میامی (سپورٹس ڈیسک) ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کرلیا۔انٹر میامی نے کروث آزول کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر پہلی مرتبہ کیمپیونز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔کروث آزول کے خلاف میچ میں لیونل میسی نے انٹر میامی کیلئے ایک گول اسکور کیا جبکہ دوسرے گول میں معاونت بھی فراہم کی۔میچ کے 24ویں منٹ میں میسی نے انٹر میامی کیلئے اپنے 100 گول مکمل کیے، یوں وہ کلب کی تاریخ میں یہ سنگِ میل عبور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔کیمپیونز کپ کے گزشتہ 3 ایڈیشنز میں میکسیکو کی ٹیمیں فاتح رہی تھیں، تاہم اس مرتبہ انٹر میامی نے کروث آزول کو شکست دے کر ٹرافی جیت لی۔