تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

مائیک ہیسن ہی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ رہیں گے، پی سی بی کا نیا تقرر کرنے کا ارادہ نہیں

مائیک ہیسن ہی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ رہیں گے، پی سی بی کا نیا تقرر کرنے کا ارادہ نہیں

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فی الحال ٹیسٹ ٹیم کے لیے علیحدہ ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ نہیں کیا اور مائیک ہیسن ہی طویل دورانیے کی کرکٹ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن موجودہ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اختتام تک قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ برقرار رہیں گے۔ وہ آئندہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز میں بھی یہی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ مائیک ہیسن نے بھی کھلاڑیوں کے سامنے مستقبل میں ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ مستقل ریڈ بال کوچ مقرر نہ ہونے کے باوجود مائیک ہیسن ٹیسٹ اسکواڈ کے انتخاب اور کھلاڑیوں میں تبدیلیوں سے متعلق فیصلوں میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ مائیک ہیسن کے مستقبل کی کوچنگ ذمہ داریوں کا حتمی فیصلہ 2027 کے عالمی کپ کے بعد کیا جائے گا، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ان کا معاہدہ بھی 2027 میں مکمل ہوگا۔