تازہ ترین
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی کنٹرول یقینی بنایا جائے، شرمیلا فاروقی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں دوسرے بچے کی خوشخبری حریم فاروق یونیورسٹی میں لباس کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار سعود قاسمی کا نادیہ خان پر شوبز میں تنازعات بڑھانے کا الزام شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس، مداحوں کے دلچسپ تبصرے کرسٹیانو رونالڈو نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کی خبر مسترد کردی ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں گرلز ہاکی کی تربیت کیلئے دو غیرملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے حسن نواز کی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں 62 درجے شاندار ترقی عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری تسلیم کر رہے ہیں: وزیر خزانہ پنشن بچت کنندگان کیلئے کم لاگت سرمایہ کاری کا نیا منصوبہ متعارف پاکستان جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کی مین لائن ون منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت زیلنسکی کا روس کی یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کا دعویٰ ایران کیخلاف جنگ، 81 امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر: رپورٹ سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان خبر

مشتاق خان کا فلم ’ویلکم‘ کے معاوضے سے متعلق پرانا شکوہ پھر سامنے آگیا

مشتاق خان کا فلم ’ویلکم‘ کے معاوضے سے متعلق پرانا شکوہ پھر سامنے آگیا

ممبئی( شو بز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار مشتاق خان کی وفات کے بعد فلم ’ویلکم‘ کے معاوضے سے متعلق ان کا پرانا بیان دوبارہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔مشتاق خان نے 2007ء کی کامیڈی فلم ’ویلکم‘ میں بالو کا مزاحیہ کردار ادا کیا تھا۔ اداکار کے مطابق انہیں فلم کے پروڈیوسر فیروز نادیادوالا کی جانب سے طے شدہ معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔ماضی کی ایک گفتگو میں مشتاق خان نے بتایا تھا کہ ابتدا میں فلم کی شوٹنگ 20 سے 25 دن میں مکمل ہونے کی بات ہوئی تھی، لیکن 25 دن گزرنے کے بعد انہیں مزید 10 دن اور پھر 15 دن کام کرنا پڑا، تاہم معاوضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا تھا کہ فلم مکمل کرنے کے عوض ایک لاکھ روپے طے ہوئے تھے، چاہے شوٹنگ 20 دن جاری رہتی یا 25 دن، جبکہ فلم کا عملہ یومیہ اجرت پر کام کرتا تھا۔کم معاوضے کے باوجود مشتاق خان نے 2015ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویلکم بیک‘ میں بھی بالو کا کردار دوبارہ نبھایا تھا۔مشتاق خان گزشتہ روز 56 برس کی عمر میں پھیپھڑوں کے سرطان کے باعث طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔