تازہ ترین
دہشت گردی پر بات ہوگی مگر شواہد کے ساتھ، مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب نئے سال کے آغاز میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا، خواجہ آصف نئے صوبوں کی مخالفت کرنے والے شہری علاقوں کو خون میں نہلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ کمال مخالفین حسد کے بجائے وزیراعلیٰ کے منصوبوں کا مقابلہ کریں، مریم اورنگزیب چین کا دوسرا بڑا کروز شپ پہلے تجارتی سفر پر روانہ ہوگیا یورپ میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک وائرل امریکا شرائط پوری کرے تو آبنائے ہرمز دو گھنٹے میں کھل سکتی ہے، ایران ایف بی آر کے سیلز اور انکم ٹیکس نظام الگ کرنے کا فیصلہ مسترد ایک کمپنی کے تین مختلف مالیاتی گوشوارے، آڈٹ نظام کی تحقیقات کا حکم سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 7800 روپے کا بڑا اضافہ پیٹرولیم ڈیلرز کا ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کرنے کیلئے حکومت کو 15 روز کی مہلت مچل اور فلپس کی مزاحمت، ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا، بھارت کو دھچکا رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے ہرا دیا بھارت کے خلاف شاندار فتح کا کریڈٹ بیٹرز اور بولرز کو جاتا ہے، عبدالصمد نسیم شاہ کی عمدہ بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے دی
پاکستان خبر

پاکستان پوسٹ میں مبینہ بے ضابطگیاں، نیب نے اسعد محمود کو طلب کرلیا

پاکستان پوسٹ میں مبینہ بے ضابطگیاں، نیب نے اسعد محمود کو طلب کرلیا

اسلام آباد (پاکستان خبر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کو طلب کرلیا۔نیب راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اسعد محمود کو 10 نومبر کو صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کے دورِ وزارت 2022ء سے 2023ء کے دوران پاکستان پوسٹ آفس میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔نیب کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ادارے میں 3 ہزار 938 آسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دی تھی، تاہم مبینہ طور پر 4 ہزار 252 افراد کو ملازمتیں دی گئیں۔نوٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی کی ہدایات کے برخلاف 2 ہزار 646 ختم شدہ آسامیوں پر بھی تقرریاں کی گئیں۔ مزید یہ کہ ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں کی سفارش کے باوجود مستقل ملازمین بھرتی کیے گئے۔تحقیقاتی ادارے نے جعلی دستاویزات، عمر کی مقررہ حد سے تجاوز کرنے والے امیدواروں کی تقرری اور ڈومیسائل کوٹے کی خلاف ورزیوں سے متعلق الزامات بھی شامل کیے ہیں۔نیب نے خبردار کیا ہے کہ طلبی کے نوٹس پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قومی احتساب آرڈیننس 1999ء کی دفعہ 31 کے تحت قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بھی اسعد محمود کو اسی معاملے میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔ ایف آئی اے نے انہیں 2 نومبر کو صبح 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔