تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ناسا کا سائیکی مشن مریخ کے قریب سے گزر کر اپنے ہدف کی جانب رواں دواں

ناسا کا سائیکی مشن مریخ کے قریب سے گزر کر اپنے ہدف کی جانب رواں دواں

نیویارک( ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا کا سائیکی مشن مریخ کے انتہائی قریب سے گزر گیا ہے، جس کے دوران خلائی گاڑی کو مریخ کی کششِ ثقل سے اضافی رفتار حاصل ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔یہ عمل اس لیے کیا گیا تاکہ مشن اپنے حتمی ہدف یعنی نظامِ شمسی کے سب سے بڑے معروف دھاتی سیارچے “سائیکی” کی جانب اپنا سفر جاری رکھ سکے۔ماہرین کے مطابق یہ سیارچہ کسی قدیم اور ابتدائی سیارے کے مرکزی حصے کا بچا ہوا ٹکڑا ہو سکتا ہے، جس کے مطالعے سے نظامِ شمسی کی تشکیل کے بارے میں اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔سائیکی مشن کو اکتوبر 2023 میں خلا میں روانہ کیا گیا تھا اور یہ تقریباً 2.2 ارب میل کا طویل سفر طے کر رہا ہے۔توقع ہے کہ خلائی گاڑی تقریباً تین سال بعد مریخ اور مشتری کے درمیان موجود سیارچوں کی پٹی کے بیرونی حصے میں اپنے ہدف تک پہنچ جائے گی، جہاں وہ اس منفرد سیارچے کا تفصیلی مطالعہ کرے گی۔