تازہ ترین
ہائی کورٹس آزاد آئینی ادارے ہیں، ماتحت عدالتیں نہیں: وفاقی آئینی عدالت پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکنا قبل از انتخاب دھاندلی ہے: بیرسٹر گوہر بلوچستان کے سرکاری سکولوں سے ٹاٹ کلچر ختم کرنے کا فیصلہ وفاق اور سندھ میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ امریکا اور اتحادیوں کی چین پر جاسوسی سے متعلق وارننگ ترکیہ پاکستان تعلقات بھارت کے لیے مسئلہ نہیں ہونے چاہئیں: ترک وزیر خارجہ ایران کے خلاف ٹر مپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا بلوچستان میں کاروباری اوقاتِ کار کے نئے قواعد نافذ تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ڈسکوز کی نجکاری: غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی فیفا: ورلڈ کپ میں پانی کی بوتلوں پر پابندی فلسطینی فٹبالرز کی گرفتاری، حراست میں توسیع فرنچ اوپن: سبالینکا کوارٹر فائنل میں باہر پاکستان اور بھارت ہاکی ٹاکرا لندن میں شیڈول
پاکستان خبر

بشریٰ بی بی کی صحت پر غفلت، خیبر حکومت کے پنجاب حکومت پر سنگین الزامات

بشریٰ بی بی کی صحت پر غفلت، خیبر حکومت کے پنجاب حکومت پر سنگین الزامات

پشاور( پاکستان خبر)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب حکومت بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کے معاملے میں غفلت برت رہی ہے۔اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی اطلاعات تشویش ناک ہیں اور ان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر پنجاب حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو بنیادی طبی سہولتوں سے محروم رکھنا آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا رویہ سیاسی انتقام پر مبنی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔