تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ماؤنٹ ایورسٹ پر لاپتا نیپالی کوہ پیما داوا شرپا 6 روز بعد زندہ مل گیا

ماؤنٹ ایورسٹ پر لاپتا نیپالی کوہ پیما داوا شرپا 6 روز بعد زندہ مل گیا

نیپال( مانیٹرنگ ڈیسک)نیپالی کوہ پیما داوا شرپا ماؤنٹ ایورسٹ پر چھ روز لاپتا رہنے کے بعد زندہ حالت میں مل گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داوا شرپا کے اہل خانہ نے انہیں مردہ تصور کرتے ہوئے آخری رسومات کی تیاریاں بھی شروع کر دی تھیں، تاہم وہ طویل تلاش کے بعد زندہ حالت میں برآمد ہوئے۔داوا شرپا نے بتایا کہ انہوں نے برف سے ڈھکے پہاڑ پر چھ دن تک برف چبا کر اور جیب میں موجود چاکلیٹس کھا کر گزارا کیا۔ ان کے مطابق وہ لاپتا نہیں ہوئے تھے بلکہ آکسیجن سلنڈر ختم ہونے کے باعث وہ آگے بڑھنے کے قابل نہیں رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق داوا شرپا کو کٹھمنڈو کے ایک اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ انہیں ڈی ہائیڈریشن، فراسٹ بائٹ اور ایک ٹوٹی ہوئی ہڈی کا سامنا ہے۔ہر سال دنیا بھر سے سینکڑوں کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے نیپال کا رخ کرتے ہیں، اور اس مہم کے دوران متعدد افراد شدید موسم اور خطرناک حالات کے باعث اپنی جان بھی گنوا دیتے ہیں۔