تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا نظام نافذ

پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا نظام نافذ

لاہور( کامرس ڈیسک) پنجاب بھر میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کے مطابق ای پیمنٹ یا کارڈ کے ذریعے وصول ہونے والا ٹیکس اب براہِ راست حکومت کو منتقل ہوگا۔نئے نظام کے تحت بیوٹی پارلرز، سلونز اور فیشن ڈیزائنرز کی خدمات پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد مقرر کی گئی ہے، جبکہ کاسمیٹک سرجری، پلاسٹک سرجری، سکن اور لیزر ٹریٹمنٹ مراکز پر بھی صرف 5 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ترجمان کے مطابق ایونٹ مینجمنٹ، ٹور آپریٹرز، جمنازیم اور لانڈری سروسز پر 8 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔پی آر اے کا کہنا ہے کہ کیش ادائیگی پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ سروسز پر 16 فیصد جبکہ ڈیجیٹل ادائیگی پر 8 فیصد ٹیکس کٹوتی ہوگی۔ ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیکٹر میں کریڈٹ کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے ٹیکس کی شرح 50 فیصد کم ہو جائے گی۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق عوام کی جانب سے ادا کیے گئے ٹیکسز سے حکومتی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہوتی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ محفوظ ٹیکس منتقلی کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ترجیح دیں اور پکی رسید ضرور حاصل کریں۔ترجمان نے کہا کہ پکی رسید فراہم نہ کرنے والے فوڈ آپریٹرز کے خلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کو شکایات درج کروائی جا سکتی ہیں۔ ان کے مطابق ٹیکس کی شفاف ادائیگی صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔