تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

نیوزی لینڈ کا سخت اقدام، 3 اسرائیلی انتہا پسند آبادکاروں پر سفری پابندیاں عائد

نیوزی لینڈ کا سخت اقدام، 3 اسرائیلی انتہا پسند آبادکاروں پر سفری پابندیاں عائد

آکلینڈ ( مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سرگرم تین اسرائیلی آبادکاروں پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے ان افراد کو انتہا پسند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اب نیوزی لینڈ کا سفر نہیں کر سکیں گے۔ جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ایتمار یہودا لیوی، ہاریل ڈیوڈ لیبی اور ایلیاو لیبی شامل ہیں۔وزیر خارجہ کے مطابق ان افراد نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع میں فعال کردار ادا کیا، جس میں تشدد کے واقعات بھی شامل ہیں۔ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ ان سرگرمیوں سے نہ صرف فلسطینی بلکہ اسرائیلی عوام کی بھی سلامتی خطرے میں پڑ رہی ہے اور یہ خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہیں۔نیوزی لینڈ نے اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ بستیوں کی توسیع اور آبادکاروں کا تشدد مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔