تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

نائجر: صحارا صحرا میں گاڑی خراب ہونے سے 50 افراد ہلاک

نائجر: صحارا صحرا میں گاڑی خراب ہونے سے 50 افراد ہلاک

نائجر ( ویب ڈیسک)نائجر کے صحارا صحرا میں ایک افسوسناک واقعے میں کم از کم 50 افراد شدید گرمی اور پانی کی کمی کے باعث ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد ایک گاڑی کے ذریعے صحرا عبور کر رہے تھے کہ دورانِ سفر ان کی گاڑی خراب ہو گئی۔ امداد نہ پہنچنے اور انتہائی بلند درجہ حرارت کے باعث مسافر کئی دن تک صحرا میں پھنسے رہے، جس کے نتیجے میں بیشتر افراد پیاس اور گرمی کی شدت سے جان کی بازی ہار گئے۔مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ چند افراد کو زندہ بچا کر طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔واضح رہے کہ صحارا صحرا میں غیر قانونی نقل مکانی اور مشکل سفری راستوں کے باعث اس نوعیت کے المناک واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں۔