تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ابراہیمی معاہدے پر کو ئی لچک نہیں،پاکستان فلسطین کے مسئلے پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے :اسحاق ڈار

ابراہیمی معاہدے پر کو ئی لچک نہیں،پاکستان فلسطین کے مسئلے پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے :اسحاق ڈار

 اسلام آباد(پاکستان خبر) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور ابراہیمی معاہدے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مؤقف غیر متزلزل ہے اور جب تک فلسطینی ریاست کو 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر تسلیم نہیں کیا جاتا، کسی بھی معاہدے پر لچک کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا حامی ہے اور عالمی سطح پر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے، جس سے سفارتی روابط بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت کی پالیسیوں کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر نئی شناخت ملی ہے اور بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔وزیر خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں مختلف باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اپنے مؤقف پر ثابت قدم ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ بیان میں مسلم ممالک سمیت بعض ممالک کو ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی، جس کے بعد یہ معاملہ عالمی سطح پر زیر بحث ہے۔