تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 71 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 71 لاکھ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(پاکستان خبر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 71 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے، جس میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق خواتین ووٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ان کی مجموعی تعداد 6 کروڑ 38 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے۔صوبائی سطح پر تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 79 لاکھ سے زائد ہے، جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 87 لاکھ سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔اسی طرح خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ووٹرز موجود ہیں، جبکہ بلوچستان میں 57 لاکھ 65 ہزار سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہے۔ماہرین کے مطابق ووٹرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ جمہوری عمل میں عوامی شمولیت کے بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔