تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشتگرد ہلاک، تعداد 88 ہوگئی

آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشتگرد ہلاک، تعداد 88 ہوگئی

 کو ئٹہ( پاکستان خبر)پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ "آپریشن شعبان" جاری ہے، جس کے دوران مزید 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، جن میں دہشتگردوں کو فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگرد گروہوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، جبکہ حالیہ آپریشن میں مزید 3 دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے بعد آپریشن شعبان کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 126 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان اور دیگر کارروائیاں جاری رہیں گی۔