تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آپریشن شعبان میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک، تعداد 76 ہوگئی

آپریشن شعبان میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک، تعداد 76 ہوگئی

راولپنڈی( پاکستان خبر) پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف مسلسل جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں دہشت گردوں کو ہوائی اور زمینی آپریشنز کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جس کے بعد آپریشن شعبان میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشنز میں مجموعی طور پر 114 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں مزید دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کا امن خراب کرنے والے عناصر عبرت کا نشان بن رہے ہیں، پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ امن دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔