تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

میانمار کے قریب دو کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی ہلاکت کا خدشہ

میانمار کے قریب دو کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی ہلاکت کا خدشہ

میانمار( مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار کے ساحل کے قریب 500 سے زائد افراد کو لے جانے والی دو کشتیاں الٹ جانے کے بعد بڑے انسانی سانحے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ سوار تمام افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ کے اداروں کے مطابق جنگ اور عدم تحفظ سے متاثرہ روہنگیا پناہ گزین محفوظ مستقبل اور بہتر مواقع کی تلاش میں خطرناک سمندری راستوں کا رخ کر رہے تھے۔بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں کشتیاں جون کے آخر میں میانمار کی ریاست راکھین سے روانہ ہوئی تھیں، جن میں زیادہ تر روہنگیا پناہ گزین سوار تھے۔بیان کے مطابق بعض مسافر بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں قائم پناہ گزین کیمپوں سے بھی اس سفر پر روانہ ہوئے تھے۔اقوام متحدہ کے دونوں اداروں نے کہا ہے کہ اگرچہ حادثات اور جانی نقصان کی سرکاری تصدیق ابھی باقی ہے، تاہم ممکنہ طور پر بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔