تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آئندہ بجٹ: ارکانِ پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 70 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز

آئندہ بجٹ: ارکانِ پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 70 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) آئندہ وفاقی بجٹ کے تحت ارکانِ پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 70 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جبکہ کیبنٹ ڈویژن اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 72 ارب 70 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام کے علاوہ کیبنٹ ڈویژن کے منصوبوں پر تقریباً 2 ارب روپے خرچ کیے جانے کی تجویز ہے، جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے منصوبوں کے لیے 1 ارب 70 کروڑ روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔پارلیمنٹ لاجز کی اپ گریڈیشن کے لیے 5 کروڑ 60 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ نیشنل آرکائیوز پاکستان کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبے پر ساڑھے 5 ارب روپے خرچ ہونے کا امکان ہے۔توانائی کے شعبے میں شمسی توانائی نظام کی اپ گریڈیشن اور توانائی بچت کے منصوبوں کے لیے 19 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد ٹیکنوپولس منصوبے کے لیے 1 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد فنڈز رکھنے کی تجویز شامل ہے۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام کو ڈیجیٹل بنانے کے منصوبے کے لیے 70 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جس کا مقصد امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بھی متعدد منصوبے بجٹ کا حصہ ہیں۔ اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل کے لیے 16 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ خواتین افسران کے لیے رہائشی سہولیات کے منصوبے پر 82 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری، ڈیجیٹلائزیشن کا فروغ، توانائی کی بچت اور خواتین کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔