تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان، جنوبی کوریا ہاکی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان، جنوبی کوریا ہاکی ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ہاکی ٹیسٹ سیریز 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے صدر محی الدین احمد وانی کی منظوری کے بعد چار میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے شیڈول اور تکنیکی آفیشلز کے پینل کا اعلان کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز 30 جولائی سے 7 اگست 2026 تک اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی، دوسرا یکم اگست، تیسرا 4 اگست جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شام 5 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوں گے۔پی ایچ ایف نے سیریز کے شفاف اور بہتر انعقاد کے لیے تجربہ کار تکنیکی عملہ مقرر کیا ہے۔ انٹرنیشنل امپائر مینیجر فیض محمد کو امپائر مینیجر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ امپائرز پینل میں ہارون رشید، یاسر خورشید، فہد علی خان، اسد عباس اور ساجد رضا شامل ہیں۔ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ کے طور پر محمد شفیق بھٹی جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز اور ججز میں حمزہ طفیل، ایم وقاص احمد، عدنان شہزاد، محبوب جاوید اور مرزا جاوید شامل ہوں گے۔میڈیا کوریج کے لیے میڈیا کوآرڈینیٹر ٹیم میں وقاص شیخ، چیف کوآرڈینیٹر نجیب خٹک اور اسسٹنٹ ٹو چیف کوآرڈینیٹر حبیب الرحمان شامل ہوں گے۔