تازہ ترین
اسرائیلی توسیع پسندی خطے کے بحرانوں کی بنیادی وجہ ہے، دفتر خارجہ پاکستان اور سوڈان میں سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے، حافظ نعیم مولانا فضل الرحمٰن کو حصہ نہ ملا، اسی لیے ناراض ہیں، فیصل کریم کنڈی امریکا ایران سمجھوتے میں اہم پیش رفت، قطر کا بڑا دعویٰ امریکا ایران کشیدگی کا سفارتی حل چاہتا ہے، قطری وزیراعظم جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے پر زور، ٹرمپ سے اختلافات نمایاں امریکی مسلم سینیٹر کی ایران جنگ پر کڑی تنقید، فیصلہ غلط قرار بجلی صارفین پر نیا بوجھ، فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے اضافہ ایل پی جی کی شفاف نیلامی کا فیصلہ، میڈیا کے سامنے فروخت ہوگی ڈیجیٹل اصلاحات کے ثمرات، اکتوبر میں 5 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 14.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر کو متحرک بنانے کی نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان سوئس سائنس دانوں کی انسولین کے بغیر شوگر قابو کرنے والی ڈیوائس تیار واٹس ایپ پر اب چیٹ کھولے بغیر پیغامات پڑھنا ممکن ہوگا، بلیو ٹِک بھی نہیں آئے گا گوگل میپس نئے شہر میں اترتے ہی صارفین کی رہنمائی کرے گا
پاکستان خبر

سعد بیگ کی قیادت میں پاکستان اور سری لنکا کا تین روزہ پریکٹس میچ آج شروع ہوگا

سعد بیگ کی قیادت میں پاکستان اور سری لنکا کا تین روزہ پریکٹس میچ آج شروع ہوگا

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پی سی بی پیٹرنز الیون اور سری لنکا کے درمیان 3 روزہ پریکٹس میچ آج اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں شروع ہو رہا ہے۔ ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔مہمان سری لنکن ٹیم کے لیے پہلے ٹیسٹ سے قبل یہ واحد پریکٹس میچ ہے، جبکہ پیٹرنز الیون میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے 7 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں کپتان سعد بیگ نے کہا کہ وائٹ بال سے ریڈ بال کرکٹ میں منتقلی کے لیے کھلاڑیوں کو مختلف اندازِ فکر اپنانا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق وہ اپنا فطری کھیل برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم ریڈ بال کرکٹ میں کھلاڑیوں کے پاس زیادہ وقت ہوتا ہے اور کھیل کے حالات بھی مختلف ہوتے ہیں۔سعد بیگ کا کہنا تھا کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور بطور کپتان انہیں قیادت کرنے پر فخر ہے۔پیٹرنز الیون کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد جونیئر نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر آئے ہیں، اس لیے یہ میچ ان کے لیے اپنی صلاحیتیں آزمانے اور مستقبل کی تیاری کا بہترین موقع ہے۔ ان کے مطابق اس مقابلے سے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے میں بھی فائدہ ہوگا۔