تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان کا مذاکرات کا مطا لبہ

ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان کا مذاکرات کا مطا لبہ

اسلام آباد( پاکستان خبر) پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارت اور تیل کی بلا تعطل ترسیل کا خواہاں ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان موجودہ علاقائی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو بہترین راستہ سمجھتا ہے۔طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ ایران امریکا تنازع کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں، جبکہ پاکستان آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی تجارت اور تیل کی آسان ترسیل کو یقینی بنانے کے حق میں ہے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی غیر معمولی صورتحال سے عالمی جنوب کے ممالک بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ تمام تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارتی کوششوں میں پوشیدہ ہے، پاکستان تمام فریقین کو جنگ سے گریز اور پرامن حل کی ترغیب دیتا رہے گا۔