تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اور آئی ایم ایف میں اقتصادی اصلاحات پر اہم مذاکرات

پاکستان اور آئی ایم ایف میں اقتصادی اصلاحات پر اہم مذاکرات

واشنگٹن( کامرس ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور جاری اصلاحاتی پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈین کٹز، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نائجل کلارک، مشرق وسطیٰ و وسطی ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر جہاد ازور اور پاکستان کے لیے مشن چیف ایوا پیٹرووا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف)، ریزیلیئنس اینڈ سسٹینبیلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) اور آئی ایم ایف پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔محمد اورنگزیب نے پاکستان کی بہتر مالی صورتحال، بیرونی شعبے میں استحکام، محصولات کے اہداف کے حصول، مضبوط زرمبادلہ ذخائر، ریکارڈ ترسیلات زر اور کرنٹ اکاؤنٹ کی بہتری کو اجاگر کیا۔مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے میں بہتری، نجکاری، ٹیرف اصلاحات، قرضوں کے بہتر انتظام، مالیاتی ذرائع میں وسعت اور عالمی سرمایہ کاری مارکیٹوں تک پاکستان کی واپسی جیسے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔فریقین نے انسانی وسائل کی ترقی، خواتین کی معاشی شمولیت، آبادی سے متعلق چیلنجز، ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی اور نجی شعبے کے ذریعے برآمدات بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے میں تعاون پر آئی ایم ایف انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت کے مالیاتی نظم و ضبط، پالیسی تسلسل، ساختی اصلاحات اور طویل المدتی معاشی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔