تازہ ترین
پاکستان کی ترقی کیلئے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، مصطفیٰ کمال بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، خواجہ آصف خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں چھوڑ سکتے، گورنر راج مجبوری میں لگانا پڑا: وزیراعظم ہر سیاسی جماعت میں جاگیردار موجود ہیں، 42 سال سے سیاست کی نرسری بند ہے: حافظ نعیم؎ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا سرکاری دورہ، شاہ چارلس نے حدیثِ نبوی ﷺ سنائی آبنائے ہرمز کھولنے اور مذاکرات کیلئے امریکا کو ایرانی شرائط ماننا ہوں گی: عراقچی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کی پیداوار اور ترسیل کی الیکٹرانک نگرانی لازمی قرار دینے کا فیصلہ پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول ایل پی جی کی مصنوعی قلت کا خدشہ، اوگرا کو کارروائی کی ہدایت ایران کی نئی دھمکی، جنگ ہوئی تو انٹرنیٹ کیبلز اور ڈیٹا سینٹرز بھی نشانے پر آسکتے ہیں ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کا اعتراف، جنگ کا نتیجہ جلد سامنے آنے کا دعویٰ مریخ پر پراسرار سفید بادل کی تشکیل سے متعلق اہم انکشاف صارفین کے ڈیٹا سے متعلق گمراہ کن معلومات پر میٹا کو 25 ارب ڈالر جرمانہ ٓ پاکستان کا پہلا خلاباز 25 نومبر کو چین سے خلا میں جائے گا پی ایچ پی کی سنگین خامیاں، دنیا بھر میں متعدد ویب سائٹس عارضی بند
پاکستان خبر

ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں

ورلڈکپ 2027، پاک بھارت میچ کیلئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹکٹ درخواستیں

لاہور( سپورٹس ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ 2027 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان متوقع مقابلے کے ٹکٹس کی مانگ نے ابتدائی مرحلے ہی میں ریکارڈ دلچسپی پیدا کردی، میچ کے لیے اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والے ورلڈکپ کے مختلف میچز کے لیے مجموعی طور پر 11 لاکھ سے زائد ٹکٹ درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔ٹکٹوں کے حصول کے لیے سب سے زیادہ جوش و خروش پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے کے حوالے سے دیکھا جارہا ہے۔ جنوبی افریقا اور بھارت کے میچ کے لیے 92 ہزار سے زائد جبکہ بھارت اور آسٹریلیا کے مقابلے کے لیے 86 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔بھارت اور پاکستان کے درمیان 7 نومبر کو شیڈول پری سیڈڈ سپر 7 میچ کے لیے بھی شائقین کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے، جس کے لیے تقریباً 78 ہزار درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔دوسری جانب 21 نومبر کو ہونے والے ورلڈکپ فائنل کے لیے بھی تقریباً 69 ہزار ٹکٹ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو سنجوگ گپتا نے کہا کہ ٹکٹ بیلٹ کھلنے کے صرف 48 گھنٹوں سے زائد عرصے میں 10 لاکھ درخواستیں موصول ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ کی عالمی مقبولیت اور کشش میں اضافہ ہوا ہے۔ان کے مطابق آئی سی سی کے بڑے مقابلے اب محض کھیلوں کے مقابلے نہیں رہے بلکہ مختلف ثقافتوں اور خطوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جوڑنے والے عالمی میلے بن چکے ہیں۔آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو قونڈیسا نگونیا نے بھی ٹکٹوں کی غیر معمولی طلب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 لاکھ سے زائد درخواستیں عالمی شائقین کی ٹورنامنٹ میں شرکت کی غیر معمولی خواہش کی عکاسی کرتی ہیں۔ٹکٹ بیلٹ میں رجسٹریشن 21 نومبر کو رات 11 بج کر 59 منٹ، سینٹرل افریقن ٹائم تک جاری رہے گی۔ شائقین کے لیے رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہے اور ہر میچ کے لیے ایک مرتبہ درخواست دی جاسکتی ہے، جبکہ ایک سے زائد میچز کے لیے بھی درخواست دینا ممکن ہے۔ٹکٹ بیلٹ پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر نہیں ہوگا، اس لیے رجسٹریشن کے وقت کا کامیابی کے امکانات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اگر کسی میچ کے لیے دستیاب ٹکٹوں سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں تو کامیاب امیدواروں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔کامیاب اور ناکام امیدواروں کو رجسٹریشن کے دوران فراہم کیے گئے ای میل پتے پر مطلع کیا جائے گا۔