تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اور ایران میں تجارتی مذاکرات کے لیے اہم پیش رفت

پاکستان اور ایران میں تجارتی مذاکرات کے لیے اہم پیش رفت

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بڑھانے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت ایران کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق ایرانی تجارتی وفد کے اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، جہاں اسلام آباد میں پاک ایران تجارتی معاملات پر اہم اور فیصلہ کن مذاکرات متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرینا اسلام آباد میں تین روزہ تجارتی اجلاس منعقد ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام دوطرفہ تجارت کے فروغ، اقتصادی تعاون اور تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے مشاورت کریں گے۔مذاکرات کے دوران کسٹمز معاملات، سرحدی تجارت، تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے اور دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس اہم دورے سے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات میں نمایاں پیش رفت کی توقع ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق ایرانی نائب وزیر ٹرانسپورٹ مہران قربانی اور نائب وزیر اقتصادی امور مہدی دوستی نے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران اقتصادی تعاون، تجارت اور رابطوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں سیکریٹری تجارت، ایف بی آر، ایس آئی ایف سی، اسٹیٹ بینک، وزارت پیٹرولیم، مواصلات اور ریلوے کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔