تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اور عمان میں تجارت و تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور عمان میں تجارت و تعاون بڑھانے پر اتفاق

 اسلام آباد( پاکستا ن خبر) پاکستان اور عمان نے تجارت، سرمایہ کاری اور اعلیٰ سطحی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آسیان علاقائی فورم (اے آر ایف 2026) کے موقع پر منیلا میں عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے درمیان تعاون کے مثبت انداز میں آگے بڑھنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں فریقوں نے اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے، عوامی رابطوں کو وسعت دینے، کاروباری برادریوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور عالمی و علاقائی فورمز پر مسلسل تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔اسحاق ڈار اور عمانی وزیر خارجہ کے درمیان علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ عمانی وزیر خارجہ نے خطے میں مذاکرات کے فروغ، کشیدگی میں کمی اور امن و سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی برقرار رکھنے، عالمی قوانین کے احترام اور پائیدار امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور عمان نے باہمی دلچسپی کے معاملات پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔